امریکہ ایران کشیدگی تشویشناک ،پاکستان کس کا پارٹنر بنے گا؟وزیراعظم نے حتمی اعلان کر دیا
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا۔عمانی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا پاکستان خطے میں ہونے والی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
وہ صرف امن کا پارٹنر بنے گا۔عمران خان نے کہا خطے میں تنازعات سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا،ایران سعودی تنازعات ختم کرنے کی کوششیں کیں، ایران اورامریکا کی کشیدگی بھی کم کرنے کااقدام کیا۔اعلامیہ کے مطابق عمانی وزیر مذہبی امور سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال سے بھی عمانی وزیر کو آگاہ کیااور مسلمانوں سمیت بھارت کی دوسری اقلیتوں سے متعلق بی جے پی کے انتہاپسند اقدامات پر بھی اپنی تشویش کااظہارکیا۔