فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

لاہور: جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے