مکئی کے دانوں سے بھری دو کلومیٹرطویل ریلوے پٹڑی کا معما حل ہوگیا
منی سوٹا: ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں بہت طویل ریلوے پٹڑی پر مکئی کے دانے ہموار انداز سے جمع ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
یہ واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر کرسٹل میں پیش آیا ہے جس میں مکئی کا ایک بھی دانہ ریلوے ٹریک پر موجود نہیں بلکہ دونوں آہنی پٹڑیوں کے درمیان اس طرح دکھائی دے رہا ہے کہ گویا کسی نے بوری سے بچھا کر رولر کے ذریعے اسے ہموارکیا ہے۔
سب سے پہلے ٹوئٹر پر ایک شخص مائیک پارکر نے اس کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں جو اس کے گھر کے باہر گزرنے والی ریلوے لائن پر دور تک پھیلے ہوئے تھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انہیں کھانے کےلیے کوئی پرندہ یا جانور نہیں دیکھا گیا تھا۔ تاہم یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں اور لوگوں نے اپنی اپنی فہم کے لحاظ سے اس پر تبصرہ شروع کردیا۔
مائیک کے اکاؤنٹ سے ایک شخص نے جب یہ تصاویر شیئر کی ہیں جو آگے ایک لاکھ دس ہزار صارفین تک پہنچیں۔ بعض لوگوں نے ان تصاویر کو جعلی بھی قرار دیا ہے لیکن بعض لوگوں کا اصرار یہ رہا کہ ساری تصاویر درست ہیں۔
یکن ٹریک پر مکئی کے دانے اتنے ہموار انداز میں موجود ہیں کہ وہ حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں۔ اس کے بعد کئی لوگوں نے یہاں کا دورہ کیا اور اس منظر کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ان میں سے ایک ایڈم بیلز نے خود ریلوے ٹریک کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔
اس کے بعد مقامی میڈیا نے کہا ہے کہ یہاں سے گزرنے والی ٹرین کا ایک ڈبہ مکئی کے دانوں سے بھرا تھا اور اور وہ کھلا رہنے سے مکئی چلتی ٹرین سے پھسل کر گرتی رہی اور دو کلومیٹر طویل پٹڑی پر مکئی ہموار انداز میں پھیل گئی۔