17 ارب 89 کروڑ روپے کے انکم و سیلز ٹیکس ریفنڈ جاری کیے گئے
کراچی: ایف بی آر کے ماتحت لارج ٹیکس پیئریونٹ کراچی نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے مالی بحران میں کمی کی غرض سے جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران 128 فیصد کے اضافے سے 17 ارب 89 کروڑ روپے مالیت کے انکم وسیلزٹیکس ریفنڈ جاری کیے جبکہ گزشتہ سال کے اسی مدت میں 7ارب 80کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے تھے۔
ٹیکس دھندگان کے ساتھ موثررابطوں اور اعتماد کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر 2019 کے دوران ٹیکسوں کی مد میں گزشتہ سال کے اسی مدت کی نسبت 15فیصدزائد کی وصولیاں کیں۔ ایل ٹی یو کراچی نے جولائی تادسمبر2019کے دوران مجموعی طور پر 688 ارب روپیوصول کیے جبکہ گذشتہ سال اسی مدت میں 598 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی تادسمبر 2019 تک گزشتہ مالی سال اسی مدت کے مقابلے میں90ارب روپے کی زائد وصولیاں کی گئیں جبکہ دسمبر 2018 میں ایل ٹی یوکراچی نے 160ارب روپے کے ٹیکس وصول کیے تھے اور دسمبر2018 میں 144 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔