جنوبی افریقی شخص دو ماہ سے ہوا میں معلق ڈرم میں رہائش پذیر

جنوبی افریقا: جنوبی افریقا کے ایک مہم جو نے فضا میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کے لیے ایک ڈرم میں رہنا شروع کردیا تاحال انہیں دو ماہ گزر چکے ہیں۔

افریقی میڈیا کے مطابق مہم جو ورنن کروگر نے زمین سے 25 میٹر بلندی پر ایک کھمبا گاڑا جس پر پانی کا ایک پیپا (بیرل) ٹکا دیا، ورنن مسلسل دو ماہ سے اس میں رہائش پذیر ہیں اور کئی برس قبل قائم اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کوشاں ہیں۔

وہ 14 نومبر سے وہیں موجود ہیں۔ یہ ڈرم اتنا تنگ ہے کہ وہ مشکل سے ہی اس میں سماسکتے ہیں لیکن ساری تکلیف اپنا ہی ایک ریکارڈ توڑنے کے لیے کر رہے ہیں بس چند دن بعد وہ اپنا ریکارڈ برابر کردیں گے اور 1997ء میں قائم اپنا ہی ریکارڈ توڑیں گے اور یوں وہ دوبارہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرواسکیں گے۔
مہم جو ورنن کروگر کے لیے اب شراب کا یہ ڈرم ہی رہائشی کمرا ہے جہاں وہ مشکل سے رہتے ہیں اور جگہ کی تنگی کے سبب دن بھر انہیں ہڈیوں اور کمر کے درد کا سامنا رہتا ہے اس لیے کہ وہ سوتے وقت ہاتھ پاؤں تک نہیں پھیلا سکتے۔

کروگر نے بتایا کہ ڈرم میں بیٹھنا آسان ہے لیکن اتنی تنگی میں سونا بہت مشکل ہے،‘ ورنن کروگر کے مطابق انہیں عین اس پوزیشن میں سونا پڑتا ہے جیسے ماں کے پیٹ میں بچہ سکڑی ہوئی پوزیشن میں ہوتا ہے، وہ رفع حاجت بھی وہیں کرتے ہیں جو ایک سوراخ سے پھسل کر پائپ کے ذریعے نیچے اترجاتی ہے، نیچے موجود ان کی ٹیم انہیں پانی اور کھانا ایک بالٹی کے ذریعے اوپر پہنچاتی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے