سونم کپور کا اوبر صارفین کو ایپ کے استعمال کے خلاف انتباہ
ممبئی : بالی ووڈ سٹار سونم کپور اہوجا نے اوبر صارفین کو لندن میں رائیڈ پر مشتمل ایپ کے استعمال کے خلاف خبردارکیا ہے جب انہیں برطانوی دارالحکومت میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ’’دہشت زدہ ‘‘ تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے . ایوارڈ یافتہ 34سالہ اداکارہ ’’سلم ڈاگ ملینری‘‘ سٹار انیل کپور کی بیٹی ہیں ، کا کہنا تھا کہ ان کا ڈرائیور بظاہر غیر مستحکم تھا اور سفر کے دوران چیخ و پکار اور شور شرابہ کررہا تھا .
لندن میں اپنے 12.8ملین فالورز کے نام ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اوبر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے آخر پر میں لرزا گئی تھی ، کمپنی بظاہر خود کار طور پر پیغام کا جواب دیتی ہے . سونم نے لکھا کہ میں نے آپ کی ایپ پر شکایت درج کرانے کی کوشش کی اور صرف بوٹس کی جانب سے متعدد خالی پیغامات ملے ، آپ لوگوں کو اپنا سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے ، نقصان ہو چکا ہے اس سے زیادہ آپ مزید کچھ نہیں کرسکتے .
انہوں نے تجویز پیش کی کہ بہترین اور محفوظ ترین چیز یہ ہے کہ مقامی پبلک ٹرانسپورٹ یا ٹیکسیوں کا استعمال کیا جائے . اس کے چند گھنٹے بعد اوبر کی لندن میں ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ واقعہ افسوسناک اور تشویشناک ہے ، انہوں نے کہاکہ جوکچھ بتایا گیا ہے اوبر ایپ میں اس کی کوئی گنجائش نہیں اور ہم معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں.