پسینہ بہانے اور ٹھنڈا رہنے والے اسمارٹ فون

بیجنگ: پسینہ ہم انسانوں کےلیے ایک نعمت ہے جو بدن کی گرمی کو باہر خارج کرکے جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ کمپیوٹر سے لے کر اسمارٹ فون تک ہر الیکٹرانک نظام گرم ہوجاتا ہے اور اب چینی ماہرین نے پسینہ بہانے والے اسمارٹ فون پر کام شروع کردیا ہے۔

شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی، چین کے سائنسدانوں نے ایک خاص قسم کی کوٹنگ تیارکی ہے جو پانی کے ہلکے بخارات خارج کرکے پورے نظام کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسے نمدار مادوں کو سوربینٹ کہا جاتا ہے۔ سوربینٹ مٹیریل عملِ انجذبات کے ذریعے ایک جگہ کے مالیکیول دوسری جگہ تک لے جاتے ہیں۔ اس طرح بند نظاموں کی گرمی باہر نکال کر نازک برقی پرزوں کو ٹھنڈا رکھا جاسکتا ہے۔

اسے بنانے والے پی ایچ ڈی طالبعلم چینکشائی وینگ نے بتایا کہ جب الیکٹرانک سرکٹ کام نہیں کررہا ہوتا تو اس وقت کوٹنگ اطراف سے نمی جذب کرتی رہتی ہے۔ اس کے بعد جیسے ہی الیکٹرانک سرکٹ کام کرنا شروع کرتا ہے مٹیریل سے پانی ہلکا ہلکا خارج ہوتا ہے اور حرارت کو کم کرتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ مٹیریل بار بار گرمی جذب کرتا ہے اور سرد گرم کے چکر سے گزرتا رہتا ہے۔
اگرچہ یہ خیال عجیب لگتا ہے لیکن یہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے لیے نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس وقت اسمارٹ فون میں تانبے کوحرارت جذب کرنے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ لیکن پسینہ خارج کرنے والی کوٹنگ اس سے بھی بہتر انداز میں فون کو ٹھنڈا رکھ سکیں گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے