چین میں کرونا وائرس بے قابو،ہلاکتیں100سے بڑھ گئیں،بیجنگ میں بھی9ماہ کی بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی

بیجنگ :چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کروناوائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص سامنے آرہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے مزید24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔ حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سےزائد ہوگئی ہے۔

دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے، مرنے والی بچی کی عمر 9 ماہ تھی۔جرمنی میں بھی کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو چین کے سفر پر نظرثانی کی ہدایت کی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے