کبڈی ورلڈ کپ؛ ماہرہ نے پاکستان کی جیت کو امن کا پروانہ قراردے دیا
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان کے کبڈی کا عالمی چیمپیئن بننے کو امن کا پروانہ قراردے دیا۔
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹرپر کبڈی ورلڈ کپ 2020ء کے فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انتہائی پرجوش انداز میں کبڈی کی ٹیم اورپاکستان کو مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’بھائی واہ، پاکستان کی ٹیم کو بہت بہت مبارک باد‘۔
Bhaaaai waaaah!! Congratulations to the team and to Pakistan! #KabaddiWorldCup2020 #PakistanZindabad 🎉🎉🇵🇰🇵🇰 https://t.co/ZifavuVCZR
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 16, 2020
ماہرہ خان نے اپنے ایک اورٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کی اس پرلطف جیت کو امن کے نام کردینا چاہیے۔
‘Dedicate this win to peace’ Amen to that. 🇵🇰 https://t.co/aBAwvJWjDY
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 16, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روزفائنل جیتنے کے لیے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے خوب زورآزمائی کی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا اورانہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کیا۔