سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار
اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کوشکریہ ادا کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس پاکستان کے 4 روزہ دورے پرموجود ہیں۔ انتونیوگوتریس نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات کی۔
As we mark 40 years of Pakistan’s solidarity with Afghan refugees, it was a pleasure to meet @Refugees Goodwill Ambassador @TheMahiraKhan
I thank her and all Pakistanis for their extraordinary support. pic.twitter.com/wsdsSestCk
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
ٹوئٹ کے مطابق انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوئے۔ اس موقع پرمہاجرین کی سفیربرائے خیرسگالی ماہرہ خان سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔ انتونیوگوتریس نے کہا کہ میں ماہرہ خان سمیت پاکستان کو غیر معمولی تعاون پرشکریہ ادا کرتا ہوں۔