پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین

چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے، ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، وائرس کے خلاف لڑائی میں چین اور ایران مل کر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور وبا کو شکست دینے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی تاہم جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے