کورونا وائرس؛ سعودی شہریوں کے عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی
ریاض: کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔
سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی ﷺ آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔
– @MOISaudiArabia: #SaudiArabia temporarily suspends Umrah to Makkah and visits to the Prophet’s mosque in Medina for citizens and residents of the Kingdom pic.twitter.com/5Chr3NnjLj
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) March 4, 2020
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی زائرین پر31 مارچ تک پابندی بڑھادی ہے۔ سعودی ایئرلائن نے منسوخ کی گئی ٹکٹوں کے ری فنڈ کیلئے ایئرلائن کے سیلزسپورٹ سینٹرسے رابطہ کی ہدایت بھی کردی ہے