پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے گزشتہ روز رہنما افغان طالبان ملا برادر سے ملاقات کی جس میں امن معاہدہ کے بعد کی صورتحال اور اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے کہا کہ ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان رہنما ملا برادر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا تسلسل ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تمام فریق افغانستان میں امن کیلئے راہ ہموار کرنے پر متفق ہیں تاہم پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ افغانستان میں امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے لہذا پرتشدد کارروائیوں کا فور خاتمہ ضروری ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے