گوادر میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی، عبد الرزاق داؤد
اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گوادر میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معیشت میں استحکام کے لیے اقدامات کئے، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو گا، امید ہے کورونا وائرس سے چین کو ہماری برآمدات متاثر نہیں ہوں گی، 18 ماہ کی محنت سے روپیہ مستحکم ہوا، فروری میں برآمدات میں 13.6فیصد اضافہ ہوا، سی پیک پاکستان کو چین اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی دے گا۔
چینی سفیر نے کہ چین پاکستان میں زرعی شعبے میں تعاون کو فروغ دیگا، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں17 منصوبوں پر کام کر ر ہے ہیں، ٹیکنالوجی کی آپ گریڈیشن کی جائے گی،اب پاکستان معاشی ترقی کر رہا ہے۔