سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا مطالبہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے سری نگر سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنگین اور ہنگامی صورتِ حال کو سمجھنا چاہیے اور معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کو فوراً ان کے گھروں پر منتقل کردینا چاہیے۔

’’سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے،‘‘ انہوں نے اپنے بیان میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں جس کے پیشِ نظر مساجد کو نماز کےلیے بند کردیا جائے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں بھی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔
اسی کے ساتھ انہوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بارے میں مناسب لائحہ عمل پر بات چیت کےلیے تمام مکاتبِ فکر کے نمائندوں خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور شیعہ علما شرکت کریں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے