برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

لندن: چند علامتیں ظاہر ہونے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانس بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں شامل ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم نے خودساختہ قرنطینہ اختیار کر لیا ہے تاہم وہ فون اور ویڈیو کال کے ذریعے ملکی امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ چند روز سے کچھ معمولی نوعیت کی علامتیں ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں جس پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے اس لیے آئسولیشن میں جا رہا ہوں تاہم ملکی امور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جاری رکھوں گا۔

وزیراعظم جارج بورس جانسن کورونا وائرس کے حوالے سے کافی متحرک رہے ہیں اور اس دوران کافی میٹنگز کی ہیں، غیرملکی وفد سے ملے ہیں اور شاہی خاندان سے بھی رابطہ رہا ہے جس کی وجہ سے شک کی بنا پر اب کابینہ سمیت اہم شخصیات کے ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

دو روز قبل 71 سالہ برطانوی شہزادہ چارلس میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد شہزادے کو قرنطینہ کردیا گیا تھا جب کہ شاہی خاندان کو پہلے ہی 70 سے زائد عمر کے شاہی ممبران کو قرنطینہ کا مشورہ دیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام تقریبات منسوخ کردی گئی تھیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے