پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمبرزاورشناختی کارڈز پر جاری کردیئے
لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ارب روپے مستحق افراد کے فون نمزز اور شناختی کارڈ نمبرز پر ٹرانسفر کردیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران شفاف طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں، پیسے فون نمبرز اور شناختی کارڈ پر جاری کئے گئے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے بعد یہ پیسے کسی بھی موبائل شاپ سے نکلوائے جا سکتے ہیں۔ یہ بات بھی قابل غور رہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے ایک لاکھ 70 ہزار افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا اور افسروں کو جلدز از جلد ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
تاہم عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دیگر مستحق افراد کو بھی ڈیٹا مرتب کرکے جلدازجلد امداد فراہم کی جائے گی