کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے پنجاب میں چینی ماڈل نافذکرنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور کا دورہ کرنے والے چینی ڈاکٹروں نے پنجاب حکومت کو صوبے کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے موجودہ لاک ڈاﺅن میں 28 روز کی توسیع کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ بعد میں بتدریج اور احتیاط سے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیاں ختم کرنا شروع کردیں.

چینی وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر مامنگ ہوئی نے اس موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے خاتمے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرم موسم میں کوروناوائرس پھیلنے کے امکان کو مسترد اور نظرانداز نہیں کیا جاسکتاچینی ڈاکٹروں اور ایک چیف نرس کے وفد نے وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی.
اس ملاقات میں محکمہ صحت کے سیکریٹریوں کے علاوہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی موجود تھیں چینی ماہرین نے کہا کہ سماجی دوری کے اقدامات لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیںانہوں نے حکومت کو یہ بھی تجویز دی کہ یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو گھر میں رکھنے کے بجائے انہیں ہسپتال میں داخل کیا جائے یا قرنطینہ مرکز میں رکھا جائے.

چینی ڈاکٹروں نے کہا کہ پلازما کا استعمال تششویش ناک حالت میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے میں فائدہ مند ثابت ہوا ہے انہوں نے مشورہ دیا کہ متاثرہ مریضوں کے لیے تین اینٹی وائرل دوائیوں کا استعمال کارآمد ثابت ہوا ہے. ایک چینی ڈاکٹر نے بتایا کہ بعض اوقات میں کورونا وائرس کے علامات ظاہر نہیں ہوتے ہیں اور بہتر مدافعتی نظام رکھنے والے افراد جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں جبکہ کورونا وائرس بوڑھوں اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے چینی ماہرین نے اس وبائی مرض سے موثر انداز میں نمٹنے اور اس کے تیزی سے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے حکومت کی مدد کرنے کے لیے اس اجلاس کے ساتھ اپنے مشاہدات اور تجربات بھی شیئر کیے.

انہوں نے اس وبا کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چینی ڈاکٹروں سے کورونا وائرس سے متعلق مختلف امور کے بارے میں دریافت کیا عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت چینی وفد کی تجاویز اور سفارشات پر عمل کرے گی.

وزیراعلیٰ نے چین کے ماہرین سے ہر طرح کے تعاون کو بڑھانے کی یقین دہانی پرشکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد دوست ثابت ہوا ہے اور کسی بھی مشکل صورتحال میں اس کے ساتھ کھڑا رہا ہے وزیر اعلیٰ نے چین کی جانب سے مختصر وقت میں کورونا وائرس پر قابو پا کر دنیا کے لیے مثال قائم کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت عوام کو وبائی امراض سے بچانے اور اس کے خاتمے کے چینی تجربے سے فائدہ اٹھائے گی.

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چینی ماڈل ایک موثر ماڈل ہے اور پوری دنیا میں اس وبائی بیماری کو موثر طریقے سے دور کرنے اور ان پر قابو پانے کے لیے ایک مثال ہے‘چینی ڈاکٹروں اور ماہرین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور علاج معالجے کی سہولیات انجام دینے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) موثر ثابت ہوا.

انہوں نے کہا کہ بروقت اقدامات کارونا وائرس کے پھیلاﺅ میں رکاوٹ کے لیے فائدہ مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوں گے پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری محمد عثمان نے صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کے صحیح اعدادوشمار کے بارے میں بریفنگ دی دریں اثنا وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی اور کورونا وائرس یا کووڈ 19 کے تناظر میں چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کے اختیار کردہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ڈاکٹر یاسمین راشد نے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے چینی ماڈل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا عثمان بزدار نے چینی ماڈل کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی انہوں نے کہا کہ حکومت مریضوں کے علاج معالجے کے لیے چینی ماڈل نافذ کرے گی اور اس وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے پنجاب حکومت کے ایس او پی کے تحت چینی اقدامات اٹھائے گی.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے