ورلڈ کپ کیلیے قومی کیمپ 15 اپریل سے لگانے کا فیصلہ
ورلڈکپ کی تیاریوں کیلیے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 15 اپریل سے لاہور میں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس میں20کرکٹرز کو مدعوکیا جارہاہے،کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے 14 اپریل کو فٹنس ٹیسٹ بھی ہونگے۔
ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔
آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلیے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی، ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھرے گی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔