آئندہ چند روز میں کورونا مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، خبر دار کردیا گیا
کراچی : جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کراچی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ایک انٹرویومیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ہمارے پاس زیادہ تعداد میں نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے اتنے مریض نہیں کہ ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض آنے لگیں، البتہ لوگوں میں کورونا سے متعلق خوف پایا جاتا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی سیمی جمالی نے کہا کہ لوگ گھروں سےغیر ضروری طور پر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔