کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باعث لاہور کے دو علاقوں کو سیل کردیا گیا
لاہور : کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر لاہور کے دوعلاقوں کو سیل کر دیاگیا، تفصیلات کے مطابق 14 مزید کیسز سامنے آنے پر لاہور کے علاقے شادباغ اور مکھن پورہ کے علاقے سیل کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ 54 گھروں کو سیل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقے سے 17 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔
— Salman Bhatti (@MeSalmanbhatti) April 9, 2020
مارکیٹیں بھی بند کرا دی گئی ہیں، علاقے کو سیل کرنے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا ، جبکہ رہنما تحریک انصاف ملک زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 167 نئے کیسز سامنے آ گے ہیں جبکہ 63 افرادا جان کی بازی ہار چکے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزی 167 افراد متاثرہوئے ہیں ۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 2279، سندھ میں 1128، کے پی میں 560 اور بلوچستان میں 212 کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 214 ، آزاد کشمیر میں33 کیسز موجود ہیں جبکہ 527 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے پیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے جنگ کے خلاف ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہےم کہ عوام الناس جتنا ہو سکے گھروں تک محدود رہیں۔
تحقیق میں وائرس کی پہلی لہر میں سب سے زیادہ شکار چین کے ہوبے صوبے میں واقع ووہان شہر سے ہوا تھا۔ ووہان شہر سے ہی کورونا کی ابتدا ہوئی تاہم حکام کے بروقت اقدامات اور مکمل لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہونے کے باوجود اب معمول پر آ گیا ہے اور وہاں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ تاہم دیگر ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔