500 سال پرانے کاغذات میں دنیا میں سب سے زیادہ دی جانے والی گالی کی تاریخ مل گئی

ایڈنبرا : انگریزی حرف ایف (F)سے شروع ہونے والی گالی دنیا میں سب سے زیادہ دی جانے والی گالی ہے۔انگریزی جن کی مادری زبان ہے اور پاکستانیوں اور بھارتیوں جیسے انگریزی سمجھنے والے لوگ، ہر شخص نے یہ گالی کسی کو دے نہیں رکھی تو سن ضرور رکھی ہے۔ اب مو¿رخین نے قدیم دستاویزات کے ذریعے اس گالی کی تاریخ بھی کھوج نکالی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گالی کا سب سے پہلے استعمال 500سال قبل ملتا ہے۔ اس زمانے کی سکاٹ لینڈ کے شعراءکی نظموں کا ایک مجموعہ ایسا ہے جس میں شعراءنے یہ گالی استعمال کر رکھی ہے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب یورپ میں ایک وباءپھیلی ہوئی تھی، جس طرح آج کورونا وائرس کی وباءپھیلی ہوئی ہے۔ اس زمانے میں بھی پورے یورپ اور دیگر ممالک میں لاک ڈاﺅن تھا اور لوگ وباءکے خوف سے گھروں میں محصور ہو چکے تھے۔

اس لاک ڈاﺅن کے زمانے میں ایک طالب علم نے کچھ نظمیں کہی تھیں جن میں یہ لفظ استعمال کیا گیا تھا۔ پھر سکاٹ لینڈ میں شاعری کی ایک قسم پائی جاتی ہے جس کا نام فلائٹنگ (Flyting)ہے۔ اس قسم میں دو شعراءایک ساتھ بیٹھتے ہیں اور شعروں میں ایک دوسرے کو خوب برا بھلا کہتے، ایک دوسرے کی ہتک کرتے اور بسااوقات گالیاں بھی دے ڈالتے ہیں۔

اس زمانے میں سکاٹ لینڈ میں جیمز چہارم کی بادشاہت تھی اور اس کے دربار میں ڈنبر (Dunbar)اور کینیڈی نامی شعراءمیں ایسا ہی ٹاکرا ہوا تھا۔ ان کے اس ٹاکرے میں کہے گئے شعروں میں بھی اس گالی کا استعمال کیا گیا۔ یہ سولہویں صدی کی بات ہے، یعنی آج سے 500سال قبل ان شعراءنے اپنے شعروں میں اس گالی کا استعمال کیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے