کورونا کا پازیٹو مریض لاہور سے میانوالی فرار
میانوالی: کورونا وائرس کا ایک پازیٹو مریض لاہور سے میانوالی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس کا لاہور میں ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے رپورٹ ابھی آنا باقی تھی۔ اس کے میانوالی جانے کے بعد اس کی رپورٹ آئی جس کےبارے میں اسے ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی اور قریبی ہسپتال رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کےمتاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ78 افراد کورونا وائرس کاشکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس وقت پورے پاکستان میں کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔
حکومت کی جانب سے بھی ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اسی وجہ سےملک بھر میں گزشتہ مہینے سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا تا کہ لوگ ایک دوسرے سے نہ ملیں۔
لاک ڈاؤں ابھی بھی برقرار ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی تمام ممالک کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کوئی بھی ملک لاک ڈاؤن کو ختم کرنے میں جلدی نہ کرے، اس کے اثرات سنگین ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں کورونا وائر س کے مریضوں کی تعداد میںاضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسی دوران کورونا وائرس کا ایک پازیٹو مریض لاہور سے میانوالی پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اس کا لاہور میں ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے رپورٹ ابھی آنا باقی تھی۔ اس کے میانوالی جانے کے بعد اس کی رپورٹ آئی جس کےبارے میں اسے ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی اور قریبی ہسپتال رجوع کرنے کا کہا گیا ہے۔