پنجاب میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی

لاہور : پنجاب میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے کم ہونے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کئی مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی کم ہونے لگی ہے۔پنجاب کے اسپتالوں سے بڑی تعداد میں کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو جانا شروع ہوگئے ہیں۔لاہور کے میو اسپتال میں بھی کورونا کے شکار مزید 11 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جن کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

صحتیاب ہونے والے افراد میں تبلیغی جماعت کے غیرملکی افراد بھی شامل ہیں۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کہ پنجاب میں 2400 کیسز میں سے اب تک 300 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے میو اسپتال میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔جب کہ دوسری جانب حکومت پنجاب نے ایک ضلع سے دوسرے میں جانے کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، بتایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے لاک ڈاوٴن مزید سخت کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے تحت پنجاب بھر میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں سفر کرنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اسی طرح صوبے سے باہر جانے کیلئے بھی سرٹیفکیٹ لینا بھی لازمی ہوگا۔ جس کے لیے پنجاب حکومت نے فارم ’’اے اور بی‘‘ متعارف کروا دیا ہے۔ تاہم پنجاب کے ایک ضلع سے دوسرے میں سفر کرنے والوں کیلئے فارم ’’اے‘‘ دکھانا لازمی ہوگا۔ ایک شہر سے دوسرے میں جانے کیلئے ڈیٹا فارم بی دینا ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسے شہری جس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے گا، وہ ایک شہر سے دوسرے شہر میں نہیں جا سکیں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے