گھر اور مسجد میں محدود کیے گئے 16 افراد فرار ہو گئے

مٹیاری : کورونا وائرس کے مشتبہ 16 افراد فرار ہو گئے۔۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس ہے کہ قابو میں نہیں آ رہا،ایسے میں کچھ لوگوں کی جانب سے سنگین غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔مٹیاری میں مسجد اور گھر میں محدود کیے گئے کورونا کےمشتبہ 16افراد فرار ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مفرور افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے اور ان کا تعلق پشاور سے ہے۔

فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایچ او نیوسعیدآباد کو معطل کردیا گیا ہے۔ان افراد کے فرار ہونے میں مبینہ مدد کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔قبل ازیں حافظ آباد سے بھاگنے والا کورونا مریض اب تک وائرس سے پاک رہنے والے علاقے میں پہنچ گیا تھا۔ حافظ آباد کے قرنطیہ سینٹر سے فرار ہونے والے مریض کو جنوبی وزیرستان میں پکڑ لیا گیا۔

اہل علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی، ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 199نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2672کیسز اور سندھ میں 1452 کیسز رپورٹ ہوئے،کے پی 744بلوچستان سے 230 جبکہ اسلام آباد سے 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں 224اور آزاد کشمیر 40 کیسز رپورٹ ہوئے، مجموعی طور پر 51 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 49 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ ترجمان کے مطابق اب تک 1095مریض صحتیاب ہوچکے اور 93افرادجاں بحق ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے،ملک کے 587 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے