پاکستان کی شرح نمو 1اعشاریہ5تک سکڑنے کا امکان
اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس سے لاک ڈاﺅن کے بعد پاکستان کے لئے معاشی بحران کی پیش گوئی کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ رواں مالی سال کے دوران گزشتہ سال کے 3.3 فیصد کے نمو کے مقابلے میں پاکستان کی معیشت 1.5 فیصد تک سکڑ جائے گی.
یہ اندازے عالمی بینک کی جانب سے ملک کی معاشی آﺅٹ پٹ میں 1.3 فیصد تک کی کمی کے اندازوں کے بعد سامنے آئے آئی ایف ایف کے سالانہ جاری ہونے والے ”ورلڈ اکانومک آﺅٹ لک“ جاری ہو گیا ہے جس میں کہا گیا کہ وبا کے نتیجے میں عالمی معیشت 2020 میں 3 فیصد تک سکڑ جائے گی جو 2008-09 میں آنے والے مالیاتی بحران سے بھی کہیں زیادہ برا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس بات کا بہت امکان ہے کہ رواں سال عالمی معیشت اپنی شدید بدحالی کا سامنا کرے گا جو ایک دہائی قبل دی گریٹ ڈپریشن کی وجہ سے آنے والے عالمی مالیاتی بحران سے بھی بڑا ہوگا‘انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر لاک ڈاﺅن سے عالمی ترقی سکڑنے کی پیش گوئی کی جارہی ہے، اس صحت کی ہنگامی صورتحال اور اسے روکنے کے اقدامات سے وابستہ پیداوار میں ہونے والے نقصان کو ممکنہ طور پر ان نقصانات کو پیچھے چھوڑ دیں گے جو 2008-09 کے بحران کے دوران ہوئے تھے.
مالی سال 2021 کے لیے آئی ایم ایف نے توقع کی کہ 5.8 فیصد کے عالمی سطح پر معاشی بحالی کے باوجود ملک کی معیشت 2 فیصد تک بڑھے گی جبکہ عالمی بینک نے کہا تھا کہ مالی سال 2020-21 میں پاکستان کی معاشی نمو 0.9 فیصد رہے گی جبکہ مالی سال 2022 میں یہ 3.2 فیصد تک پہنچے گا.
آئی ایم ایف کے اندازوں میں تجویز دی گئی کہ تمام بڑی معیشتیں منفی میں جائیں گی سوائے چند کے جن میں چین اور بھارت شامل ہیں جو بالترتیب 1.2 فیصد اور 1.9 فیصد تک بڑھے گی ان دونوں ممالک کے بارے میں پیش گوئی کی گئی کہ یہ آئندہ مالی سال تک 2. فیصد اور 7.4 فیصد تک بحال ہوجائیں گی.