بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بجٹ سے پہلے مہنگائی کا طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے علاوہ دیگرمصنوعات میں انتہائی اضافے اورڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں شدید کمی سے حکومت کے معاشی ترقی کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔ موجودہ حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اوراپنی ناکام گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے جب کہ پیپلزپارٹی پیٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل میں اضافہ مسترد کرتی ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام کوسزا دینے پر یقین رکھتی ہے، بجٹ سے پہلے مہنگائی کا یہ طوفان عوام پرحکومت کا بدترین ظلم ہے۔ حکومت پٹرول، ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طورپرواپس لے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے