وزیراعظم عمران خان کے کورونا فنڈ میں1 ارب 49 کروڑ جمع ہو گئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے کورونا فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ جمع ہو گئے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلا ت بتاتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں ا س بات کا ذکر کیا ہے کہ پاکستانیوں نے عمران خان کا ساتھ دیتے ہوئے ابتدائی 15 دنوں میں 1 ارب 49 کروڑ کی بڑی رقم عطیہ کر دی ہے جس سے یقیناََ بہت سے لوگوں کو حوصلہ ملے گا۔

پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے جوش و جذبے اور سخاوت کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی امداد کیلئے رقم جمع کی۔ اس عظیم مقصد کیلئے آپ کا یہ نیک کام دوسروں کو بھی بڑھ چڑھ کر امداد کیلئے حوصلہ عطا کرے گا۔

کچھ دن قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا فنڈ کی بنیاد رکھی تھی جس میں دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے التجا کی تھی کہ وہ اس وقت جاری لاک ڈاؤن میں حکومت کی مدد کریں تا کہ حکومت مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کر سکے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی بھی بنیاد رکھی تھی جس میں ابھی تک 10 لاکھ افراد نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ لیکن اب سینیٹر فیصل جاوید نے تفصیلات بتاتے ہوئے ٹویٹر پیغام دیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیراعظم کورونا فنڈ میں پاکستانیوں نے 1 ارب 49 کروڑ جمع کروا دیئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کا خوف اس وقت پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

ہر ملک کی جانب سے ا س سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے د ن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 6500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 124 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے