بھارت،بیوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے میکے میں پھنس گئی،شوہرنے سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کرلی
نئی دہلی : بیوی لاک ڈاؤن کی وجہ سے میکے میں پھنس گئی، شوہر نے سابقہ محبوبہ سے دوسری شادی کرلی ۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے دوران بھی کئی دلچسپ واقعات دیکھنے میں آرہے۔حال ہی میں بھارتی ریاست بہار میں بھی ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں بیوی کے میکے جانے پر شوہر نے اپنی سابقہ محبوبہ سے ہی شادی کر لی۔
بہار میں رہنے والے دھیرج کمار کی اہلیہ لاک ڈاؤن سے قبل اپنے میکے گئی تھی اور اچانک ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے وہ میکے میں پھنس کر رہ گئی اور شوہر کے پاس واپس نہ آ سکی۔ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے خاتون کا اپنے میکے میں قیام طویل ہوگیا۔تاہم اسی دوران شوہر نے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنی سابقہ محبوبہ سے شادی کرلی۔
لیکن جیسے ہی اس بات کا علم پہلی بیوی کو ہوا تو اس نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔
مقامی پولیس نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے محبوبہ سے شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔قبل ازیں بھارت میں ایک ہی ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں لاک ڈاؤن کے دوران پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام کورونا اور کوویڈ رکھ دیا گیا۔ بھارت کے علاقے رائپور میں ایک خاتون نے اپنے جڑواں بچوں کے نام مہلک وائرس سے منسلک کر دیے۔خاتون نے اس فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وائرس کے آنے سے لوگوں کی توجہ صفائی ستھرائی ، حفظان صحت سمیت دیگر اچھی عادات کی جانب توجہ دلائی۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا اور کویڈ ان تمام مشکلات کی یاد دلاتی ہے جن کو شکست دے کر اس مشکل مراحل سے گزرنا پڑا۔ ، بچوں کی 27 سالہ ماں کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش انتہائی مشکل حالات میں کوئی اور بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان کے والد چاہتے ہیں کہ اس دن کو یادگار بنا دیا جائے۔