شمالی کوریاکے رہنما کم جونگ اْن کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی قیاس آرائیاں
پیانگ یانگ:شمالی کوریاکے سربراہ کم جونگ اْن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔مختلف غیر ملکی نشریاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ اْن کی طبیعت دل کے آپریشن کے بعد انتہائی خراب ہے مگر اب تک شمالی کوریا کی جا نب سے تصدیق نہیں کی گئی۔
شمالی کوریا کی مقبول ویب سائٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اپریل کے آپریشن کے بعد کم جونگ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں رہائش پزیر ہیں۔شمالی کوریا کے سر کاری میڈیا پر وہ 11اپریل کو دکھائی دیے تھے اس کے بعد وہ 15 اپریل کو اپنے والدکے یوم پیدائش کی تقریبات میں شریک نہیں تھے جب کہ کم اس سے 4 دن قبل ایک سرکاری اجلاس میں بھی شریک تھے۔دوسری جانب امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس نے مؤقف دینے سیگریز کیا ہے۔