کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلائو،بڑے صوبے نے لاک ڈائون میں 5مئی تک توسیع کردی، تمام پابندیاں برقرار
اسلام آباد: بلوچستان حکومت نے لاک ڈائون کی مدت میں 5 مئی تک توسیع کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مقامی سطح پر تیزی سے پھیلائو کے پیش نظر لاک ڈائوں میں پانچ مئی تک توسیع کردی گئی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے میں تمام بڑے کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس، شاپنگ مالز ، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی ہجوم پر بھی پابندی رہے گی ،حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے بالخصوص چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک، مفلر اور کلچر شال پہنے کو لازمی قرار دیدیا،
واضح رہے بلوچستان میں کورونا وائرس سنگین صورتحال اختیار کر گئی کیسز تیزی سے بڑھنے لگی 5دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 225کیسز رپورٹ ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے پانچ دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 225نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 4 پولیس اہلکار کورونا کا شکار ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تین مزید ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 21ہوگئی۔