بابا وونگا کی 2020ء کے آخر کی خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی

لاہور : بابا وونگا کی 2020ء کے آخر کی خوفناک پیشگوئی سامنے آگئی۔ بابا وونگا نے پیش گوئی کی تھی کہ 2020ء میں یورپ شدید معاشی بحران کا شکار ہو جائے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔ بابا وونگا کی پیش گوئی کو دیکھا جائے تو درست ثابت نظر آرہی ہے ، کورونا کے پھیلاؤ کے بعد سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہو گیا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ بند ہو کر رہ گیا ہے۔

2020ء کی پہلی سہ ماہی میں فرانس کی معیشت میں 6فیصد تک گراؤ دیکھا گیا ہے۔ جو 1945 کے بعد سے بد ترین حالات میں شمار کیا جا رہا ہے۔ بابا وونگا کی پیش گوئی کے مطابق 2020ء کے آخری تک یورپی ممالک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ 23 سال قبل مر جانے والی خاتون باباوونگا نے اپنی کتاب میں بے شمار پین گوئیاں کی۔

ان پیشن گوئیوں میں یہ بھی شامل تھا کہ 2020 بھی میں ڈونلڈ ٹرمپ دماغی کینسر کا شکار ہو جائیں گے۔

آنکھوں کی بینائی سے محروم خاتون نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2020 میں ہی روسی صدر پیوٹن کی جان کو خطرہ ہوگا۔ پیوٹن نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئی، اس لئے انہوں نے جان حفاظت کے لیے سیکورٹی بڑھا دی ہے اور سنائپرزکی ٹیم مقرر کررکھی ہے جس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا، جن پر 50 بار قاتلانہ حملے ہوئے۔

تاہم خاتون نے 2010 سے 2014 تک دنیا میں نیوکلیئر وار کی پیشن گوئی بھی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی۔ یلغاریہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ بابا وانگا نے اپنی موت سے قبل بڑے واقعات جیسے نائن الیون اور بریگزیٹ سمیت دیگر کی پیشن گوئی کی تھی۔خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ 5079 میں دنیا ختم ہو جائے گی۔ خاتون اپنی موت کے وقت 2020 سے متعلق بہت سی پیشن گوئی کیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے