اسلام آباد : ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد : اسلام آباد میں ایک ہی گھر کے 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گھر کے سربراہ مدرسے میں خطیب تھے قائم علی شاہ کے والد کی تین دن قبل ہی کورونا وائرس کے باعث موت ہوئی تھی۔ جس کے بعد مدرسے میں خطیب کے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق مسجد اور مدرسے کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

بتا گیا ہے کہ گھر کے کسی افراد کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث ان سے متاثر ہونے والے دیگر افراد کی ٹریسنگ جاری ہے۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جبکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 195ہو گئی ہے۔

جبکہ 212افراد زندگی کی بازی ہا رچکے ہیں۔دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، امریکہ اور یورپی ممالک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ہیں، یورپ میں ایک لاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جبکہ امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی تعداد آٹھ لاکھ 10 ہزار سے زیادہ ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 25لاکھ77 ہزار 57 ہوگئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے