ہمیں تیار رہنا چاہیئے کیونکہ ملک میں کورونا اموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : ہمیں تیار رہنا چاہیئےکیونکہ ملک میں کورونااموات کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافے کا امکا ن ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہماری ٹیسٹنگ کی صلاحیت کم ہے، جیسے ہی اس کی استعداد بڑھے گی، ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی کیونکہ اس سے متاثریں کی اصل تعداد سامنے آئے گی۔

خطرے کی گھنٹی بجاتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم وائرس کی بلند ےترین سطح پر نہیں پہنچے، امکان ہے کہ مئی کے آخر یا جون کے آغاز میں ہم بلند ترین سطح ہر ہوں۔ اس لئے ہمیں ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ہر حال میں تیار رہنا چاہیئے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عندیہ دیا جا چکا ہے کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

پاکستان میں ابھی تک کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بہت کم ہے، لیکن جیسے ہی یہاں تیز رفتاری سے لوگوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے، مریضوں کی اصل تعداد سامنے آئے گی۔ یاد رہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس نےا س وقت پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 7500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 200 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کوروناوائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔ اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافے کا امکا ن ہے۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہماری ٹیسٹنگ کی صلاحیت کم ہے، جیسے ہی اس کی استعداد بڑھے گی، ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو جائیں گی کیونکہ اس سے متاثریں کی اصل تعداد سامنے آئے گی۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے