این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا

لاہور: پاکستان کے سرکاری ادارے این ٹی ڈی سی نے عالمی ثالثی ٹربیونل میں کیس جیت لیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق عالمی ٹربیونل نے این ٹی ڈی سی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے ایرانی کمپنی کو72کروڑ روپے بمع سود ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دیا ہے۔

این ٹی ڈی سی اور ایرانی کمپنی کے مابین پیرس میں آئی سی سی بین الاقوامی ثالثی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ ایرانی کمپنی نے500 کے وی گدو۔ملتان ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے