سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے "یاران وطن” پروگرام متعارف
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانی ڈاکٹرز کی رضاکارانہ رجسٹریشن کیلئے ‘یاران وطن’ کے نام سے پلیٹ فارم بنا دیا۔
’یاران وطن‘ کے ذریعے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز بھی پاکستان کے لیے رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا دنیابھرمیں COVID-19 کے خلاف جہاد میں پاکستانی طبی ماہرین اگلےمحاذوں پرسرگرم ہیں اور وہ اس بیماری کےانسدادکے لیے ہمارا ہاتھ بھی بٹانا چاہتےہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہم نے بیرون ملک موجود اپنے ان طبی ماہرین کیلئے’یاران وطن‘ کے عنوان سےایک قدم اٹھایا ہےجس کےذریعےوہ اپنا اندراج کرواسکتےہیں۔
Pakistani health professionals are on the frontline in the fight against #COVID19 across the world. They also want to help us combat COVID19 in Pak. We have launched @YaranWatan iniitiative for our overseas health professionals who can now register to volunteer their services. pic.twitter.com/O0MkyDMNDs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2020