30سے 40 لاکھ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے
اسلام آباد : ای سی سی کا بے روزگار افراد کو 75 ارب روپے سے زائد کا پیکج دینے کا فیصلہ ، 40 سے 60 لاکھ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و تجارت حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صنعت کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق ای سی سی نے دو پیکج منظور کئے ہیں ۔
وزارت صنعت اور احساس پروگرام ملکر پورٹل کا اجراء کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کے باعث بےروزگار ہونے والے 40 سے 60 لاکھ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 35 لاکھ کاروبار محفوظ کئے جا سکیں گے۔ چھوٹے کاروبار کا شروع میں تین ماہ تک کا بل حکومت ادا کرے گی ۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بل کو وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔
چھوٹے کاروبار کو سہولتیں فراہم کریں گے ، جو کہ لاک ڈاؤن سے بہت متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو پیکجز کے علاوہ دیگر سکیموں پر کام کر رہے ہیں تاہم چھوٹے کاروباری کو سہارا دیا جائے۔ جو کہ فائلر اور نان فائلر کے لئے ہوگا۔ واضح رہے کہ کورونا وائر س سے پیدا ہونے والی کیشدہ صورتحال کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بھی بند ہیں ، لاک ڈاؤن ہونے کے باعث بےروزگاری بڑھنےکا خطرہ بھی ہے۔
جس کے بعد ای سی سی کی جانب سے بے روزگار افراد کو سہارا دینے کیلئے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک حکومت نے لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔ تاہم احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں 12 ہزار روپے کی رقم کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔