پاکستان میں کورونا وائرس 4 سے 5 مہینے اپنے عروج پر رہے گا

کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس 4 سے 5 مہینے میں اپنے عروج پر رہے گا۔ اس بارے میں پاکستانی ڈاکٹر علی ارسلان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ابھی حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے۔ آنے والے چند مہینوں میں پاکستان میں یہ وبا اپنے عروج تک پہنچ جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر علی ارسلان کا کہنا تھاکہ دنیا میں جب بھی کوئی وبا آتی ہے تو پہلے اس کا عروج ہوتا ہے ، اس کے بعد ہی یہ وائرس اختتام کی طرف جاتا ہے۔

اس لئے جب تک کورونا وائرس اپنے عروج تک نہیں جائےگا، یہ ختم نہیں ہو گا۔

چین کی مثال دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کو بھی کورونا وائرس پر قابو پانے میں تقریباََ 4 سے 5 مہینے کا وقت لگ گیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے شہر کوکھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ابھی بھی وہاں مریض سامنے آ رہے ہیں جن کی شدت پہلے سے بہت کم ہے۔

۔خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کےبعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ابھی تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سے 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 9 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ پاکستان میں بھی دنیا بھر کے ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ پاکستان میں ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 301 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے