بھارت: کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے شہروں کے درمیان دیواریں تعمیر کردی گئیں

تامل ناڈو : کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کو روکنے کیلئے شہروں کے درمیان دیوار تعیر کردی گئی ، تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو اور ملحقہ ریاست آندھیرا پردیش سے ملحقہ سرحد پر 7 فٹ اونچی دیوار تعمیر کردی گئی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیوار کا مقصد ان تمام مزدوروں کی جانچ پڑتال کرنا ہے جو بغیر اجازت نامے کے ہی داخل ہو جاتے ہیں ، دیوار تامل ناڈو کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعمیر کی گئی ہے۔

ریاست میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو بھی روکا جائے گا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ تامل ناڈو میں کورونا کے 1885 جبکہ آندھراپردیش میں ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 29435 تک پہنچ گئی جبکہ مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 934 ہوگئی ہے۔

منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی دو بڑی ریاستوں مہاراشٹر اور گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 369 اور 162 مریضوںکی ہلاکت ہوئی ہے جو ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا تقریبا 57 فیصد ہے۔ دونوں ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 12138ہے۔

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 29435 تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 934 ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میںکورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے