بھارت میں کورونا وائرس سے تحفظ کیلیے بیچ سڑک پر دیوار کی تعمیر

چینائی: کورونا وائرس وبا تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور تمام ہی ممالک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سائنسی اور عقلی اقدامات اُٹھا رہے ہیں لیکن بھارت میں اس مہلک وائرس کو روکنے کے لیے نہایت عجیب طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے رہائشیوں نے کورونا وائرس کی منتقلی کا باعث بننے والے شہریوں کو ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے داخلی شاہراہ پر 7 فٹ اونچی دیوار تعمیر کردی۔ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ریاست کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور منفرد واقعہ ہے۔

تامل ناڈو کے رہائشیوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر قریبی ریاست آندھرا پردیش کی سرحد سے منسلک ضلع چتور گڑھ کی 2 سڑکیں دیواریں بنا کر بند کر دیں تاکہ آندھرا پردیش سے لوگ چتور گڑھ کے راستے تامل ناڈو میں داخل نہ ہوں۔ اس شاہراہ کے ذریعے سیکڑوں لوگ کورونا وائرس کیسز کم ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ریاست تامل ناڈو میں داخل ہوچکے ہیں۔
دیوار کھڑی کرکے شاہراہ بند کرنے سے جہاں ٹریفک کی آمد ورفت رک گئی وہیں ایمبولینسز اور اشیائے خورد و نوش کی ترسیل پر مامور ٹرانسپورٹ کے لیے بھی مسائل کھڑے ہوگئے ہیں جس پر لوگوں نے انتظامیہ سے دیوار گرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کے باوجود اس شاہراہ پر نجی گاڑیوں کی آمد ورفت جاری تھی جس کے باعث سیکڑوں لوگ تامل ناڈو میں داخل ہوگئے اور کورونا وائرس پھیلنے کا موجب بنے۔ ریاست کے پاس دیوار کھڑی کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریست تامل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوگیا اور تاحال 2 ہزار کے قریب مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں تاہم بھارت میں سب سے زیادہ کیسز ممبئی شہر میں سامنے آئے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے