وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا
نئی دہلی: وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔
ریپڈ نیوز کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے
I'm dismayed by the "unfollowing" of our President & PM by the White House. I urge the Ministry of External Affairs to take note.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 29, 2020
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اور وزیر اعظم کو ان فالو کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس فیصلے کا فوری نوٹس لے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین ہفتے قبل امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو فالو کیا گیا تھا۔ اس وقت مودی دنیا کے واحد غیر امریکی عالمی لیڈر تھے جنھیں ٹوئٹر پر وائٹ ہاؤس فالو کررہا تھا تاہم تین ہفتے بعد ہی وائٹ ہاؤس نے بھارتی سربراہان مملکت کو ان فالو کردیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق 10 اپریل کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کو ہائیڈروکسی کلورو کوئن دوا کی امریکا کو برآمد کے بعد خیر سگالی کے اقدام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ امریکی صدر کی جانب سے اس دوا کے کورونا وائرس کے متاثرین پر مثتب اثرات کے دعوے کے بعد امریکا میں اس کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے اور کئی امریکی ریاستوں نے بڑی مقدار میں یہ دوا درآمد کی ہے تاہم ابھی تک اس دوا کے کورونا وائرس کا حتمی علاج ہونے کے بارے میں سائنسی شواہد دست یاب نہیں ہیں۔
۔