کپاس کی پیداوار کم ہوئی گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے رواں مال سال کے دوران زرعی شعبے کی پیدوار میں کمی کے رجحان اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

ریپڈ کو دستیاب وزارت خزانہ کی جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ اپریل 2020 کے مطابق خراب موسم اور کیڑوں کے حملوں سے کپاس کی فصل متاثر ہوئی اور رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں تقریبا 94 لاکھ سے گانٹھوں کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں سے گندم کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ توقع سے زیادہ بارشیں رہنے سے گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔
اپریل میں جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال زرعی قرضوں کا حجم گزشتہ سال سے 108 ارب زیادہ رہا ہے۔ گزشتہ دس ماہ میں آٹوموبائل انڈسٹری کی فروخت میں 46 فی صد سے زائد کمی ہوئی۔ بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 43 فی صد اور فروخت میں 39 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے