پنجاب میں اب تک کئے جانیوالے کورونا ٹیسٹوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور : پنجاب میں اب تک کئے جانیوالے کورونا ٹیسٹوں کی تفصیلات سامنے آگئیں تفصیلات کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی استعداد کار بڑھا دی گئی ہے ۔ روزانہ5 ہزار سے بھی زائد ٹیسٹ کئے جائیں گے، تاہم حقیقت اس سے برعکس نظر آتے ہیں ، گزشتہ روز ہی کی بات کی جائے تو پنجاب میں 2295 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں 3729، کے پی کے میں 903، جبکہ بلوچستان میں 316 ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں 144 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔ جو کہ حکومتی دعووں سے بہت کم ہیں ، 16 اپریل کو بھی پنجاب حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے 5000 ٹیسٹ روزانہ کرنے کی صلاحیت ہے ، تاہم صرف 3600 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

5 ہزار ٹیسٹ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا ، پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 15759 ہو گئی ہے تاہم اچھی خبر یہ بھی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں 228، بلوچستاان میں 180، آزاد کشمیر میں 37، اسلام آباد میں 44 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یابی حاصل کرچکے ہیں ، پنجاب میں 1780، سندھ میں 1169 ، خیبرپختونخوا میں 614 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ، پیچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائر س سے صحت ہونے والے افراد کی تعداد 627 ہے۔ جبکہ 19 افراد ہلاک ہوئے۔

صوبوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھا جائے تو پنجاب میں کیسز کی 6061، سندھ میں 5695، بلوچستان میں 978، آزاد کشمیر میں 66، گلگ 333 جبکہ 313 افراد اسلام آباد میں سامنے آ چکے ہیں ۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے