لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لینے جانے والا نوجوان واپسی پر دلہن گھر لے آیا

دہلی : لاک ڈاؤن کے دوران سودا سلف لینے جانے والا نوجوان واپسی پر دلہن گھر لے آیا؛ ماں بیٹے کے ساتھ دلہن کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی، بہو پسند نہ آںے پر تھانے پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق بھارت میں اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے ہیں جو لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔حال ہی میں بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع صاحب آباد کی پولیس اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب ایک ماں نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ اس نے اپنے بیٹے کو سودا سلف لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن وہ دلہنیا لے آیا۔

ماں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی سے ہرگز راضی نہیں ہے۔پولیس سٹیشن پہنچ کر مان نے شکایت کی کہ میں نے آج اپنے بیٹے کو گھر کا سامان خریدنے کے لیے بھیجا تھا لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی۔

اور میں اس شادی کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں۔جب کہ 26 سالہ گڈو نامی دولہے نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے دو ماہ قبل ہری دیواری میں سویتا کے ساتھ شادی کی تھی لیکن گواہان کی کمی کے سبب شادی کا سرٹیفکٹ نہیں بنوا سکا۔

میں نے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے دوبارہ کوشش کی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔گڈو نے مزید بتایا کہ میری نئی نویلی دلہن دہلی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی اور آج میں نے اپنے گھر لانے کا فیصلہ کیا کیونکہ لوگ ڈاؤن کی وجہ سے مالک مکان نے کرائے کا گھر خالی کرنے کا کہا تھا۔

اس کے بعد میں کچھ دن دوست کے گھر پر رہا ہاں لیکن اب کوئی نیا گھر نہیں مل رہا تھا اس لیے بیوی کو اپنے گھر لانے کا فیصلہ کیا۔گڈو نے بتایا کہ وہ سودا سلف لینے کے بہانے گھر سے باہر گیا اور بیوی کو اپنے ساتھ لے آیا۔۔خاندانی جھگڑے کو وقتی طور پر حل کرنے کے لئے پولیس نے دہلی میں واقع گھر کے مالک سے کہا ہے کہ وہ اس جوڑے کو لاک ڈاؤن کے دوران رہنے کی اجازت دے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے