کورونا ٹائیگر فورس کا ڈیٹا لیک ہوگیا‘ذاتی معلومات کیسے منظر عام پر آئیں؟

اسلام آباد : کورونا ریلیف ٹائیگر فورس (سی آر ٹی ایف) میں اپنا اندراج کروانے والے ہزاروں رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر سمیت ذاتی معلومات آن لائن شیئر ہورہی ہیں. رپورٹ کے مطابق ٹائیگر فورس نے ملک بھر میں آج پیرکے روز سے اپنے کام کا آغاز کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ڈیٹا شیئر ہونے کی رپورٹس اتوار کو سامنے آئیں.

سائبر تجزیہ کار زکی خالد نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبروں سمیت ذاتی معلومات کی پی ڈی ایف فائلز اور تصاویرغیر قانونی طور پر غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ میں آسانی سے شیئر کی جارہی ہیں.

دستیاب ہونے والی دستاویز میں ان رضاکاروں کی معلومات شامل تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر پنجاب کے ضلعوں قصور، خوشاب، پسرور، چونیاں، پتوکی سے اپنا اندراج کروایا واٹس ایپ گروپ میں شیئر ہونے والی ٹائیگر فورس کےا راکین کی ذاتی معلومات کی فائلز میں ایک دستخط شدہ حکم نامہ بھی ہے جو مبینہ طور پر پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر کا جاری کردہ ہے .

28 اپریل کو جاری ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس کے مذکورہ اراکین اپنے ناموں کے آگے درج یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود ہوں گے اس دستاویز میں نہ صرف رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ، رابطے کی معلومات شامل ہیں بلکہ تحصیل، یونین کونسل، عمر، پیشہ، قابلیت، ہنر اور رجسٹریشن کا اسٹیٹس بھی درج ہے. قصور کی فہرست میں 8 ہزار افراد کی تفصیلات، پسرور سے 4 ہزار 29، خوشاب سے 2 ہزار، پتوکی کی دستاویز 123 اور چونیاں کی دستاویز 172 صفحات پر مشتمل تھی اب تک حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ کیا یہ دستاویزات حقیقی ہیں.

ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی معلومات ڈپٹی کمشنر کو فراہم کی جاتی ہیں جنہیں اب نجی معلومات آگے بڑھانے کے حوالے سے خبردار کردیا گیا ہے دستاویز فراہم کرنے والے سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کی ان فہرستوں تک کس طرح رسائی ہوئی تو اس نے جواب دیا کہ اسے ایک دوسرے واٹس ایپ گروپ سے موصول ہوئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فہرستیں باآسانی دستیاب ہیں.
قبل ازیں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے لیے تقریباً 10 لاکھ افراد نے اپنا اندراج کروایا ہے جس میں ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا، ریٹائرڈ فوجی اور دیگر شامل ہیں. معاون خصوصی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرنے والوں میں رضا 3 لاکھ طلبہ، ایک لاکھ 33 ہزار سماجی کارکنان، 50 ہزار ڈاکٹرز، 40 ہزار اساتذہ اور 17 ہزار طبی کارکنان شامل ہیں.

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے