ابو ظہبی سے آنے والے 104 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
اسلام آباد : ابوظہبی سے آنے والے 104 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد تمام مسافروں کوفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی سےخصوصی پرواز کے ذریعے 209 پاکستانیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا تھا جس کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز کے مطابق تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لے کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) بھجوائے گئے ۔ رپورٹس آنے کے بعد 209 میں سے 104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت پاکستانیون کی ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں پھنس گئی ہے۔
دبئی میں موجود پاکستانیوں کے لئےقونصل جنرل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے پاس ایسے 60 ہزار پاکستانیوں کی درخواستیں آئی ہیں جو وطن واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔ اسی دوران ابو ظہبی اور دبئی سے آنے والے پاکستانیوں کے ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 209 پاکستانیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا گیا تھا جس کے بعد ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ۔
بتایاگیا ہے کہ آنے والے 104 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 1083نئے کیسز رپورٹ ہونے سے تعداد 20186 تک پہنچ گئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہو گئی۔