اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف قرارداد منظور
نیو یارک: اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پردہشتگردی کے خلاف ترکی کی قرارداد منظورکرلی گئی۔
اقوام متحدہ میں مذہب اورتعصب کی بنیاد پر دہشتگردت کے خلاف قرار داد منظورکرلی گئی۔ قرارداد نیوزی لینڈ حملے اور اسلام دشمن رویوں کے خلاف ترکی نے پیش کی جب کہ پاکستان نے قرار دار کا متن اور خدوخال کو وضع کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قرارداد اسلام دشمن ریوں کو مسترد کرتی ہے، ہمارے خطے میں بھی انتہا پسند انتشارپھیلا رہے ہیں، بڑھتے ہوئے اسلام دشمن رویے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہیں، دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے امن پسندی کے پل بنائے جائیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام، مذاہب اورتہذیبوں کوقریب لانے کی کوششوں اورحمایت کی، کسی کو مذہب، نسل اوررنگ کے لوگوں کونفرت اورانتہاپسندی کانشانہ نہیں بننے دے سکتے اورمغرب میں پروان چڑھنے والی انتہا پسند نسل پرست سوچ عالمی بھائی چارے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔