تبلیغی مرکز کے قرنطینہ میں موجود تمام افراد نے کورونا کو شکست دے دی

لیہ : تبلیغی مرکز کے قرنطینہ میں موجود تمام افراد نے کورونا کو شکست دے دی قرنطینہ میں کل 222 افراد کو رکھا گیا تھا،آخری 16 افراد نے بھی کورونا سے چھٹکارا حاصل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے اس وقت ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے تاہم ایسے میں ایک حوصلہ کن خبر سامنے آئی ہے۔لیہ میں تبلیغی مرکز کے قرنطینہ میں موجود تمام افراد نے وکرونا وائرس کو شکست دے دی۔

قرنطینہ میں موجود تمام 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر قرنطینہ میں موجود تمام افراد کو گھروں میں بھیج دیا گیا۔گھروں کو واپس جانے والے تبلیغی ارکان کا تعلق کراچی اور دیگر اضلاع سے تھا۔لیہ میں تبلیغی مرکز کے قرنطینہ میں کل 222 افراد کو رکھا گیا تھا،تمام افراد وقتاً فوقتاً کورونا کو شکست دیتے رہے،16 افراد رہ گئے تھے اور انہوں نے بھی ان کورونا کو شکست دے دی ہے۔

قبل ازیں جہلم میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے چند افراد میں کورونا کا خدشہ تھا جسے قرنطینہ سنٹر بھجوا دیاگیا تھا ان کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جامع مسجد تقوی تبلیغی مرکزی میں مقیم32افراد کو ان کے گھروں میں بخیر و عافیت روانہ کردیاگیا اس دوران ضلع جہلم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا گیا اور انہیں ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں باہم پہنچائی گئیں۔

ہری پور میں کورونا وائرس کی وباء کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے تبلیغ کیلئے آئے ہوئے 71 افراد کو ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا، تمام افراد 20 روز سے ہری پور تبلغی مرکز میں کورانٹائن کر کے ان کے ٹیسٹ این آئی ایچ کو بھجوائے گئے تھے۔ تبلیغی جماعت کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ 20 دنوں کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ڈاکٹروںکی ٹیم نے ان کا بھرپور خیال رکھا اور انہیں راشن اور ادویات سمیت تمام سہولیات فراہم کیں جبکہ ان کے گھروں کو جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ نے کیا ہے جس پر تمام متعلقہ اداروں کو وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے