پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی
لاہور : پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 8ہزار 103 ہو گئی ہے۔ جبکہ 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ 2ہزار 714 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 897 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر گزشتہ روز ہی کی بات کی جائے تو 5 ہزار 43 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ہم صرف ایس او پیز پر عمل کرکے ہی جیت سکتے ہیں۔
ہم پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 101,897 ٹیسٹ کر چکے ہیں جن میں سے 5،043 ٹیسٹ گزشتہ دن (4 مئی) کو کیےگئے.
اب تک #COVID19 کے 8,103 کیسز سامنے آئے ہیں، 136 افراد کی وفات ہوئی اور 2,716 افراد مکمل صحتیابی کےبعد گھر جا چکےہیں.
تمام SOPs پر عمل کر کےیہ جنگ جیتنےمیں ہمارا ساتھ دیں!
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) May 4, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہوگئی ہے۔ جبکہ 486 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
سندھ میں 7882، خیبرپختونخوا میں 3288، بلوچستان میں 1312، اسلام آباد میں 464، پنجاب 8103، گلگت بلتستان 372 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 71 ہے کُل 5 ہزار 782 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیابی حاصل کرچکے ہیں۔