ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 1908 کیسز سامنے آ گئے
اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 1908 کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ جبکہ مزید 31افراد اس مہلک وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق 1908 مزید کیسز سامنےآنے کے بعد کیسز کی تعداد 28806 ہو گئی ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر 622 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 221، پنجاب میں 194، سندھ میں 176 افراد جاں بحق ہوئے۔
بلوچستان میں 24، اسلام آباد میں 4، گلگت میں 3 افراد دم توڑ چکے۔ 2 لاکھ 57 ہزار 247 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 7ہزار 530 افراد وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 9691 ، پنجاب میں 10ہزار 33 بلوچستان میں 1725 ،آزاد کشمیر میں 78، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 327، گلگت میں392 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 34 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39لاکھ 42ہزار268 ہوچکی جن میں سے 13لاکھ 56ہزار191افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے واکے افراد کی تعداد 2لاکھ71ہزار637ہوگئی ہے۔
دنیا میں اس وقت 23لاکھ 14ہزار 440ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 48ہزار912کی حالت تشویشناک ہے۔ ابھی تک اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور واحد سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہے مگر دنیا بھر میں سائنسدان مسلسل ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر ہے ہیں مگر یہ ایک طویل کام ہے تاہم کچھ ممالک میں ویکسینز کا انسانوں پر ٹرائل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔